15نومبر کے بعد معاملہ مستقل بینچ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت
ممبئی، 10 ؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ممبئی ہائی کورٹ کی بنچ نے ایک درخواست پرسماعت کرنے سے انکار کردیاجس میں مرکزی حکومت کی طرف سے 500اور1000روپے کے نوٹ کوبندکرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔بنچ نے کہاکہ درخواست گزاروں کو 15؍نومبر کے بعدمستقل بنچ کے سامنے جانا چاہیے کیونکہ یہ قانون سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔وکیل جمشید مستری اور جبار سنگھ کی جانب سے دائردرخواست میں عدالت سے کل اپیل کی گئی کہ کرنسی نوٹ کو ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے کا از خود نوٹس لیا جائے کیونکہ اس سے عام آدمی کو پریشانی ہو رہی ہے۔درخواست میں الزام لگایا گیا کہ مرکز ی حکومت نے کافی جلدی بازی سے کام کیاہے۔جسٹس ایم ایس کارک کی بنچ نے کہا کہ درخواست قانونی معاملہ سے جڑی ہوئی ہے اور درخواست گزاروں کو دیوالی کی چھٹیوں کے بعد مستقل بنچ کے سامنے جانے کا مشورہ دیا ۔مستری اور سنگھ نے ریزرو بینک آف انڈیا کے 2 ؍نومبر کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا جنہیں تمام قومی بینکوں کو بھیجا گیا۔نوٹیفکیشن میں آربی آئی نے کہا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت اگلے 15دنوں کے اندر تمام بینکوں کی منظورشدہ اے ٹی ایم مشینوں کے 10 فیصد میں سو روپے کا کرنسی نوٹ نکلنا چاہیے ۔